اسلام آباد میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار
اسلام آباد میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ188 کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ آج سے وفاقی دارالحکومت میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے ڈاکٹرظفر مرزا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جس میں معاون خصوصی برائے صحت نے لکھا ہے کہ آج سے ماسک پہننا ہر عام وخاص کیلئے لازمی ہے۔