پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، وہ گزشتہ کئی روز سے ریاض کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. عبدالکریم خان گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم تھے اور ذاتی کاروبار سے وابستہ تھے اسکے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی ریاض کے سنئیر رہنما تھے انہوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے دل و جان کے ساتھ کام کیا اور پارٹی منشور کے علاوہ قائدین کے بیانیے کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور کارنر میٹنگز سے لیکر بڑے عوامی اجتماعات کروا کر پارٹی کی جانب سے پاکستان کی خدمات کو لوگوں میں عام کیا. عبدالکریم خان کاشمار ان چند افراد میں ہوتا ہے جنھوں نے سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے کام کیا اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کیں، عبدالکریم خان کی وفات پر جہاں سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی حلقوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں پر کرکٹرز کی بڑی تعداد نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا.

مزید :

عرب دنیا -