”غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہو گا لیکن یہ ہماری ۔۔۔“فواد چوہدری بھی ارتغرل ڈرامے پر بول پڑے

”غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہو گا لیکن یہ ہماری ۔۔۔“فواد ...
”غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہو گا لیکن یہ ہماری ۔۔۔“فواد چوہدری بھی ارتغرل ڈرامے پر بول پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ترک ڈرامہ ارتغرل غازی نشر کیا جارہاہے جس نے شہرت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اس کے اداکاروں نے بھی پاکستانی عوام کی اس محبت پر شکریہ ادا کیا ہے اور وہ مسلسل جلد پاکستان آنے کے پیغامات بھی جار ی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں کی جانب سے اس پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی وی دیگر ممالک کے ڈرامے درآمد کرنے کی بجائے خود بنائے تاہم اب فواد چوہدری بھی اس پر میدان میں آ گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ”مجھے حیرانگی ہو رہی ہے کہ پی ٹی وی دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر کر رہاہے ، آپ کو پاکستانی پروڈکشن پر بھی توجہ دینی ہو گی بصورت دیگر غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو برباد کر دیں گے ، غیرملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہوتا ہے لیکن ا س کے ہماری پروگرامنگ پر طویل مدتی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔“

فواد چوہدری کے اس پیغام پر عمر نامی ٹویٹر صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کو بھی اتغرل کے لیول پر آ کر ڈرامے بنانے چاہئیں اور ساتھ ہی صارف کی جانب سے سوالیہ انداز میں یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا پی ٹی وی بنا سکتا ہے؟

صارف کی بات پر فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر سے میدان میں آئے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’’ کیوں نہیں‘‘؟

مزید :

قومی -