پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف انتقال کرگئے
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف انتقال کرگئے

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف 30 مئی 2020ءکی صبح کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ چودھری محمد الطاف کے انتقال کی خبر امارات بھر میں سرعت کے ساتھ پھیل گئی۔ چودھری محمد الطاف کا شمار دبئی کے ممتاز کاروباری حضرات میں ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے اپریل 2007ءمیں خصوصی احکامات کے ذریعے انہیں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا صدر مقرر کیا تھا۔

چودھری محمد الطاف 13 سال تک پی ایم ایل این یو اے ای کے صدر رہے اور انہوں نے امارات میں مسلم لیگ ن کے لیے انتھک کام کیا جس کا اعتراف مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیات کو بھی ہے۔ چودھری محمد الطاف کے انتقال پر ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر، سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم، ابوبکر آفندی، ملک شہزاد یونس، محمد غوث قادری، خواجہ عبدالوحید پال، راجہ خالد محمود، افتخار بٹ، میاں غلام محی الدین، عامر سہیل گھمن، چودھری انیس الرحمن، محمد اکرم چودھری اور امارات بھر سے پی ایم ایل این کے عہدیداران و کارکنان نے ان کے صاحبزادے محمد فیصل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم چودھری محمد الطاف کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -