طیارہ حادثہ ، مزید 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی

طیارہ حادثہ ، مزید 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی
طیارہ حادثہ ، مزید 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتوں کی شناخت ہوگئی سماجی ادارہ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق خاتون نفیس زہرہ اور نوجوان قادرمسیح کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دونوں افراد کراچی ملیر اور ڈرگ روڈ کے رہائشی تھے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق چھیپا سرد خانے میں عدم شناخت کے باعث رکھی گئی میتوں کی تعداد 9 رہ گئی ہے۔اس سے قبل آج وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 64 کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 25 مسافروں کی شناخت ہوئی جن کی میتیں ورثا کے حوالے کی جا چکی ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 11 مسافروں کی میتیں چھیپا کے پاس ہیں جب کہ 22 میتیں ایدھی کے سرد خانے میں ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ایک ڈی این اے ٹیسٹ ابھی میچ ہونا باقی ہے، ڈی این اے ٹیسٹوں کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ورثا کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔طیارے میں 92 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے ،طابق طیارہ حادثے میں 25 گھر متاثر ہوئے جنہیں مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -