لاہور:کورونا وائرس سے ایک اور نوجوان ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا،مزید 5 ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق

لاہور:کورونا وائرس سے ایک اور نوجوان ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا،مزید 5 ڈاکٹرز ...
لاہور:کورونا وائرس سے ایک اور نوجوان ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا،مزید 5 ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اور نوجوان ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیاجبکہ مزید 5 ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اورنوجوان ڈاکٹر انتقال کر گیا،محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر علی نذیر کورونا کے باعث دم توڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 5 ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹرز کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیاگیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -