"کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما زبردستی دکانیں کھلوا رہے ہیں اور۔۔۔" حکمران جماعت پر بڑا الزام لگ گیا

"کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما زبردستی دکانیں کھلوا رہے ہیں اور۔۔۔" حکمران ...

  

کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما زبردستی دکانیں کھلوا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اورخیبرپختونخوامیں کبھی دکانیں کھلوانے کیلئے تاجروں کی حمایت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ این سی سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر سندھ حکومت آخر تک عمل کرتی رہی ہے جبکہ دیگر صوبوں نے خود سے ان فیصلوں میں تبدیلی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی سطح پر کورونا سے متعلق لیے گئے فیصلوں پر ایک کنفیویژن ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔سعید غنی نے کہا کہ اگر وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنے تمام وسائل بھی جھونک دیں تب بھی آنے والے حالات سے نمٹ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت خطرناک صورتحال بنتی جا رہی ہے،کورونا سے پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز بھی متاثرہو رہے ہیں، ہم بستروں اور وینٹی لیٹرز کا تو انتظام کر لیں گے مگر طبی عملے کے لوگ کہاں سے لائیں گے؟

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -