ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے حکم پر گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع، 18 گودام سیل
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ کےحکم پرعمرکوٹ میں گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کےخلاف آپریشن شروع عمرکوٹ ضلع کی تحصیل سامارو میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سامارو نے محکمہ خوراک کے حکام کے ہمراہ مختلف گوداموں پر چھاپے مارکر ذخیرہ کی گئی گندم کی 4 ہزار 5 سو بوریاں برآمد کرلی محکمہ خوراک کی ٹیم نے "اٹھارہ" گودام بھی سیل کردئیے۔
مقامی تاجروں نے غیرقانونی طور پر گندم ذخیرہ کر رکھی تھی ضلع عمرکوٹ میں محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لیے 3 لاکھ 50 ہزاربوریوں کا ہدف دیا گیاہے جو تاحال پورا نہیں ہوسکاہے محکمہ خوراک کے حکام کی جانب سے ہدف پورا کرنے کے لیےضلع کےمختلف مقامات پرمقامی تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں محکمہ فوڈ عمرکوٹ کے افسران کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کا جوٹارگٹ دیا گیا ہے وہ ہرحال میں پورا کیا جائے گا محکمہ خوراک کےگندم ذخیروں اندوزی کرنے والے تاجروں میں کھلبلی مچ گی ہے ۔
محکمہ خوراک عمرکوٹ ضلع میں گندم خریداری کے اکتالیس مراکز مقرر کیے ہیں تاحال محکمہ خوراک اب تک اپنا مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کرسکاہے چند روز قبل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ گندم کا ٹارگٹ ہرحال میں پورا کیا جائے اور ضلع بھر میں گندم ذخیرہ کرنے والے تاجر ،فلور ملوں ،پر چھاپے مارے جائے جس کےبعد محکمہ عمرکوٹ کےافسران نے ضلع کی مختلف تحصیلوں کنری ،سامارو،پتھورو،عمرکوٹ ،میں اسٹنٹ کمشنروں کےساتھ چھاپے مار کاروائی شروع کردی ہے.