وزیراعظم سندھ کے حوالے سے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں، فردوس شمیم نقوی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی ناکامیوں کی طویل داستان ہے،مرتضیٰ وہاب نے کہا ہم نے کسی شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی،وزیراعظم سندھ کے حوالے سے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ ابھی تک کسانوں کوگنے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں،سندھ میں فروخت ہونیوالی تمام شوگرملزکاخریدارایک ہی ہے،سندھ حکومت کے وزرا غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،سندھ میں تباہی کی کوئی کہانی نہیں بلکہ داستان ہے،پیپلزپارٹی والوں کو ایک اور موقع دیتاہوں کہ سچ بولیں۔سندھ حکومت کی ناکامیوں کی طویل داستان ہے،مرتضیٰ وہاب نے کہا ہم نے کسی شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی،وزیراعظم سندھ کے حوالے سے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں، انہوں نے کہاکہ سندھ کی 38شوگرملزمیں سے 18زرداری اوراومنی گروپ کی ہیں،سندھ میں 2004تک 28شوگرملزتھیں،اب 38ہیں،انہوں نے کہاکہ مرتضیٰ وہاب نے بیرسٹر والے کام بند کردیئے۔