تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،شاہنواز جدون نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون بھی کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،شاہنواز جدون کاکہنا ہے کہ رات کو ہسپتال عملے نے بتایاکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ان کاکہناہے کہ علامات ظاہر نہ ہونے پر فی الحال خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے ، جلد کورونا کو شکست دوں گا۔

واضح رہے کہ شاہنواز جدون پی ایس 113 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں،سندھ اسمبلی کے 11 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،تین جون کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل اراکین اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -