”نوازشریف کی تصویر کس نے لیک کی اور یہ کس جگہ کی ہے“پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سب بتا دیا

”نوازشریف کی تصویر کس نے لیک کی اور یہ کس جگہ کی ہے“پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ...
”نوازشریف کی تصویر کس نے لیک کی اور یہ کس جگہ کی ہے“پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سب بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ حسب عادت مریم صفدرصاحبہ نے جھوٹ بولا اورنوازشریف صاحب کی تصویرخودلیک کی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ تصویرحسین نوازکے دفترکے باہروالے صحن میں لی گئی،کوئی اس جگہ بغیر تلاشی نہیں جا سکتا،دو زاویوں سے تصویرلیتے ہی شورشروع کردیاکہ تصویر چھپ کر لی گئی۔

 

انہوں نے کہاکہ بکھرتی ٹوٹتی پارٹی بچانے کی ناکام کوشش کی گئی کہ لوگ سمجھیں نواز قائم ہیں اور چچا کو ناکام کیا جائے،شہباز گل نے کہاکہ ایک بوڑھے بیمارشخص نے ماسک نہ پہنا کہ تصویرمیں پہچاناجائے،پارٹی کارکن چچاکی طرف جارہاہے اسی دباؤ سے تصویرخودلیک کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -