سکھر: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کا انتقال

سکھر: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کا انتقال
سکھر: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کا انتقال

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر میں کرپشن کے کیس میں گرفتار ملزم انجینئر اعجاز میمن دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دل کی تکلیف کے باعث انجینئر اعجاز میمن کو سینٹرل جیل سکھر سے این آئی سی وی ڈی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

اعجاز میمن پر ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ جیکب آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔اعجاز میمن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 9 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر رکھا تھا۔

انجینئر اعجاز میمن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرِ سماعت تھا۔سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے انجینئر اعجاز میمن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -