وہ ملک جہاں کورونا سے پہلی موت واقع ہوگئی

وہ ملک جہاں کورونا سے پہلی موت واقع ہوگئی
وہ ملک جہاں کورونا سے پہلی موت واقع ہوگئی

  

کیگالی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک روانڈا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ عرب نیوز کے مطابق روانڈا کے محکمہ صحت کی جانب سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

انتقال کرنے والا شخص ایک ٹرک ڈرائیور تھا جو حال ہی میں ایک غیر ملکی سفر سےبیمار ہوکر واپس لوٹا تھا۔ بیماری کی حالت میں اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

روانڈا میں چار مئی کو لاک ڈاون میں نرمی کی گئی تھی جس کے بعد کاروباری حلقوں کو ضروری ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی جبکہ دارالحکومت کیگالی میں داخلے اور اس سے انخلا کی اجازت کل یکم جون سے دیئے جانے کاامکان ہے تاہم ملک کی تمام سرحدیں ابھی بند رہیں گی۔

خیال رہے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساٹھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

روانڈا میں اب تک 359کیسز سامنےآئے جن میں سے 250صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 108ایکٹو کیسز تاحال زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق روانڈا بھر میں کل 66ہزار976افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -