سندھ میں ناکام طالب علموں کی موج لگ گئی،صوبائی وزیر تعلیم نے حیران کن اعلان کردیا

سندھ میں ناکام طالب علموں کی موج لگ گئی،صوبائی وزیر تعلیم نے حیران کن اعلان ...
سندھ میں ناکام طالب علموں کی موج لگ گئی،صوبائی وزیر تعلیم نے حیران کن اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ تمام بچوں کو پروموٹ کردیں گے چاہے وہ سارے کے سارے پرچے میں فیل ہوں، وہ بچے جو تمام پرچے میں فیل ہیں انہیں بھی پاسنگ مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نویں سے دسویں اور گیارہویں سے بارہویں جماعت میں جانے والا بچہ بغیر کسی تناسب کے پروموٹ ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نویں جماعت والے کو دسویں جماعت میں پروموٹ کریں گے اور گیارہویں جماعت والے کو بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے جب دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے تو رزلٹ بنائیں گے، نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی نے تجاویز دی ہیں لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اگلے تین ماہ میں امتحانات ہوں گے یا نہیں؟

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -