دو روز قبل عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کورونا کا شکار ہو گئے

دو روز قبل عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ...
دو روز قبل عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کورونا کا شکار ہو گئے

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملک عامر ڈوگر نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔نجی نیوز چینل جی این این کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بعد رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ملک عامر ڈوگر نے گذشتہ روز نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی ایم پی اے سلمان نعیم بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ملک عامر ڈوگر نے دو روز قبل وزیراعلی پنجاب کے ملتان دورے پر ان سے ملاقات کی تھی جس میں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -