15 جون سے پرائیویٹ سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

15 جون سے پرائیویٹ سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا
15 جون سے پرائیویٹ سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 15 جون سے شہر قائد سمیت صوبہ سندھ میں پرائیویٹ سکولز کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزماں کا کہنا ہے کہ 15 جون سے ہر حال میں سکولز کھولے جائیں گے،  سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں لیکن پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بچوں کی مجموعی تعداد کو دو حصوں میں تقسیم کر کے پہلی شفٹ صبح 7:30تا 10بجے اور دوسری شفٹ 11بجے سے 1:30تک ہوگی تاکہ طلبا کے درمیان سماجی دوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن، ایسو سی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن مشترکہ طور پر سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 جون سے کھول دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق و صوبائی حکومتوں نے ہمیں یکسر نظر انداز کر دیا ہے،  اگرحکومت نے کسی قسم کی کوئی انتقامی کاروائی کرنے کی کوشش کی تو ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے میں حق بجانب ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -