آٹا چینی بحران،پیپلز پارٹی نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ حکومتی افراد کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

آٹا چینی بحران،پیپلز پارٹی نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ حکومتی افراد کی پریشانی ...
 آٹا چینی بحران،پیپلز پارٹی نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ حکومتی افراد کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی نے آٹا چینی بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو چھوڑ کر سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر  نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے آٹا چینی بحران میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کردیئے ہیں۔آٹا چینی بحران سے متعلق حالیہ بیانات سے واضح ہوگیا کہ کابینہ میں بیٹھے بحران کے اصل ذمہ داروں کو کچھ نہیں ہونا۔حکومت اپوزیشن پر ملبہ ڈالنے کی بجائے بحران کے اصل ذمہ داران کو بے نقاب کرے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھاکہ سب کو معلوم ہے کہ اس بحران میں کس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیبیں بھریں؟ کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر سنگین الزامات ہیں، سنگین الزامات کے باوجود ان ارکان کوکابینہ سے نہ ہٹانا قابل مذمت عمل ہے۔

مزید :

قومی -