''ایٹم بم بنانے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھر ہوا تھا،،شیخ رشید کے بعد شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آگئے

''ایٹم بم بنانے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھر ہوا تھا،،شیخ رشید کے بعد شاہ محمود ...
''ایٹم بم بنانے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھر ہوا تھا،،شیخ رشید کے بعد شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ میرے ماموں کے گھر ہوا تھا ۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملتان میں میرے ماموں کے گھر ہوا تھا اور ڈاکٹر عبد القدیر خان سے اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے ۔ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے راجا ظفر الحق ،گوہر ایوب اور انہوں نے کروائے  جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔شیخ رشید کی طرف سے دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے، نوازشریف سےایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ چھینانہیں جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نوازشریف کی مرضی کےبغیردھماکےنہیں ہوسکتےتھے۔

مزید :

قومی -