حکومت نے اٹھارہ سال سےکم عمر لڑکوں پر بڑی پابندی عائد کر دی،عملدرآمد کی صورت میں والدین کی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

حکومت نے اٹھارہ سال سےکم عمر لڑکوں پر بڑی پابندی عائد کر دی،عملدرآمد کی ...
حکومت نے اٹھارہ سال سےکم عمر لڑکوں پر بڑی پابندی عائد کر دی،عملدرآمد کی صورت میں والدین کی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ایک بار پھر  18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ شہری آئندہ نسلوں کی صحت وبہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

عالمی دن برائے انسداد تمباکو کے موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری دنیا میں انسداد تمباکو کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج کاموضوع نوجوانوں کو تمباکو کی صنعت میں جوڑ توڑسے بچاناہے، ہمارا مقصد نوجوانوں کو تمباکو اور نیکوٹین کے استعمال سے روکنا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمباکو نوشی سے دنیامیں ہرسال 8.8 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جب کہ 7ملین سے زائد اموات براہ راست تمباکو کے استعمال سے ہوتی ہیں،ایک لاکھ 20 ہزار تمباکو نوشی کے دھویں سے متاثر ہوتے ہیں، 80 فیصدسے زائداموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے افراد کی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار افراد کی اموات ہوتی ہے، 6سے 15 سال کے1200پاکستانی بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے تمباکو کنٹرول پربڑی پیش قدمی کی ہے، وزارت صحت نے تمباکو کنٹرول کے لئے قومی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے، تمباکوٹیکس اصلاحات میں 24ارب کی رقم کی قابل عمل تجویزپیش کی ہے، ٹیکس کی اضافی آمدنی24 ارب روپے جو عوام کی جانیں بچانے کیلئے استعمال ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سگریٹ کی فروخت 18 سال سے کم افرادپر پابندی عائد کردی ہے،میری اپیل ہے کہ شہری آئندہ نسلوں کی صحت وبہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -