عوام نےکورونا بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سخت وارننگ دے دی

عوام نےکورونا بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری ...
عوام نےکورونا بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سخت وارننگ دے دی

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنےکہاہےکہ دنیامیں کسی بھی معاملےپرعملددرآمد کیلئےعوام پر سختی لازمی ہوتی ہے،اگر پاکستانی عوام نےبھی کورونا کےبچاؤ کےایس او پیز پر عمل نہ کیاتوحکومت کو بھی یقینی طور پر کوئی سخت حکمت عملی بنانا ہی پڑیگی،پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور اٹلی جیسےحالات کاکسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا،اس لیے ہمارے پاس کوروناسےبچاؤکےلیےحفاظتی اقدامات کےسواکوئی آپشن نہیں، پنجاب آب پاک اتھارٹی نے600کروڑ کا پی سی ون منظور کرلیا، پنجاب بھر میں پینےکے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر یں گے،الخیرفاؤنڈیشن کےتعاون سےسرور فاؤنڈیشن 20فلٹر یشن پلانٹس لگارہی ہے جن میں سے10فلٹر یشن پلانٹس لگ چکے ہیں جبکہ باقی پر کام جارہی ہے۔

وائس چیئر پر سن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں رجانہ اور پیر محل سمیت مختلف علاقوں میں الخیر فاؤنڈیشن اور سرورفاؤنڈیشن کے اشتراک سے 5فلٹر یشن پلانٹس لگانے کی تقر یبا ت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میر ازندگی کا مشن ہے،آج ہم پنجاب میں سرور فاؤنڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے روزانہ 20لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں جبکہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کیلئے بھی سرور فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن سمیت پی ڈی این میں شامل 60سے زائد فلاحی تنظیمیں اب تک 11لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکی ہیں،آنیوالے دنوں میں بھی غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا یہ عمل جا رہی رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے بچانے کیلئے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نر می کی مگر بدقسمتی سے عوام سمجھ رہے ہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف کورونا کے مر یض بلکہ کورونا سے ہونیوالی اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے،آنیوالے دنوں میں اس میں مزید شدت اور اضافے کا خطرہ ہے، اس لیے ہمیں حفاظتی اقدامات کر نا ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ٹوبہ ٹیک سنگھ -