کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے سارے نام بتادیے

کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے سارے نام بتادیے
 کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے سارے نام بتادیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن  لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان جبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے  ۔  اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پیر کے روز سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران میرپور خاص،عمر کوٹ،تھر پارکر اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ،بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ ، مردان، صوابی ، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پیر کے روز بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم ژوب ،بارکھان، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -