وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اس وقت درست سمت میں گامزن ہے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ملک کی معیشت سمیت اہم امور پر بات کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ترجمانوں کی جانب سے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم کو مبارکبادبھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔

مزید :

قومی -سیاست -