فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو ، اپنی بیگم اور ساتھیوں سمیت جہاز حادثے میں مارے گئے

فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو ، اپنی بیگم اور ساتھیوں سمیت جہاز حادثے میں مارے گئے
فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو ، اپنی بیگم اور ساتھیوں سمیت جہاز حادثے میں مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹینیسی (ویب ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی امریکی اداکار ولیم جوزف لورا جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 90 کی دہائی میں ریلیز مشہور فلم سیریز ٹارزن میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی اداکار ولیم جوزف لورا اور ان کی بیگم سمیت 7 افراد جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ولیم جوزف کی عمر 58 سال تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989 میں فلم ’ٹارزن ان منہٹان‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996 سے 1997 کے درمیان ولیم جوزف نے ’ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

امریکی حکام کے مطابق نجی طرز کے چھوٹے مسافر بردار طیارے میں 7 افراد سوار تھے، طیارے نے ریاست ٹینیسی کے ائیر پورٹ سمرانہ سے اڑان بھری تاہم تھوڑی ہی دیر بعد قریبی جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا، واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیوں شروع کردی ہیں جب کہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

مزید :

تفریح -