ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 110 روپے ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر میں 200 روپے اور کمرشل میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے،حالیہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔عرفان کھوکھر نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ کل لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور ہم ہڑتال پر بھی جا سکتے ہیں۔یادرہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردو بدل کی سمری بھجوائی جاچکی ہے  لیکن اس خبر کے فائل ہونے تک اس پر فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ 

مزید :

بزنس -