بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع ہے ؟ حکومت نے غور شروع کردیا

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع ہے ؟ حکومت نے ...
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع ہے ؟ حکومت نے غور شروع کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ہم نیوز کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات پر غور کیا گیا ۔ پے اینڈ پنشن کمیشن تنخواہوں وپنشن سسٹم کی اصلاحات کے لیے قلیل اورطویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے۔

مزید :

بزنس -