آندھی اور بارش، ایک ہی ضلع میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

آندھی اور بارش، ایک ہی ضلع میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے
آندھی اور بارش، ایک ہی ضلع میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں طوفانِ بادو باراں کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین اور چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ محلہ طارق آباد میں پیش آیا۔ 

علاوہ ازیں دیوار اور درخت گرنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔