پولیس کے زیرحراست ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس کے زیرحراست ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
پولیس کے زیرحراست ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مخالفین نے پولیس کی حراست میں موجود ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ ملزمان کی بڑی تعداد نے پولیس کی موجودگی میں اپنے مخالف کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے ننکانہ صاحب میں مخالفین کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ ننکانہ صاحب پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔