ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ، بجلی کی طلب قریب 28 ہزار 200 میگاواٹ جبکہ پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن کے حوالے سے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں ، پن بجلی سے چار ہزار 635 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ، پن بجلی سے 4 ہزار 635 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطا بق تیل گیس کوئلےکی قلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔