خاتون خودکش بمبارسے متعلق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے الرٹ جاری کر دیا

خاتون خودکش بمبارسے متعلق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے الرٹ جاری کر دیا
خاتون خودکش بمبارسے متعلق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے الرٹ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ممکنہ خاتون خودکش بمبار کے حوالے سے تمام ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا،ممکنہ طور پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی 2تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  28،29  مئی کی رات کو یہ انکشاف ہوا ہے کہ زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب جس کی عمر 22 برس ہے اور وہ ضلع کیچ کی رہائشی ہے، مذکورہ خاتون کراچی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے، اس کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -