ہم نے 200 جماعتوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا کہا ، صرف  17 کو شامل کیا گیا ، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست 

ہم نے 200 جماعتوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا کہا ، صرف  17 کو شامل کیا گیا ، پی ٹی ...
ہم نے 200 جماعتوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا کہا ، صرف  17 کو شامل کیا گیا ، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اثاثوں سے  متعلق  جانچ پڑتال کے  کیس میں پی ٹی آئی نے درخواست جمع کرائی کہ ہم نے  200 جماعتوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا کہا مگر  الیکشن کمیشن کے فنانس ونگ نے صرف  17 جماعتوں کو شامل کیا ، الیکشن کمیشن نے درخواست کے  قابل سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن  میں سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی جان پڑتال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  عامر کیانی کے وکیل شاہ خاور کمیشن کے سامنے پیش ہوئے  اور کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پارٹیز کی جانچ پڑتال کر سکتا ہے ،  تمام جماعتوں کو ایک ہی طرح کا میدان میسر آنا چاہئے ۔

جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام نے دلائل میں کہا کہ اس درخواست میں کسی پر کوئی الزام نہیں ،  یہ درخواست اکبر ایس بابر کیس کو دبانے کیلئے لائی گئی ہے ،  ان کا مطلب ہے کہ ہم سے اثاثے مانگے گئے تو سب سے مانگے جائیں  ، یہ کیس قابل سماعت ہی  نہیں ہے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے وکیل احمد بشیر نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ ہماری جماعت ہی  2018 میں بنی ، اس سے قبل تو اکاؤنٹ نہیں تھے  ، 2014 سے  2018 تک ہمارا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ 

ایم کیو ایم کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے  اورکہا کہ ہم نے تما ریکارڈ جمع کرا دیا ہے ، اس پر  کوئی اعتراض بھی  نہیں  ،  ہم کراچی سے آتے ہیں ،ٹکٹ بھی مہنگے ہو گے ہیں ۔

درخواست گزار عامر کیانی  کے وکیل نے کہا کہ ہم نے  200 جماعتوں کے اثاثوں کی پڑتال کی تھی ، الیکشن کمیشن کے فنانس ونگ نے صرف  17 جماعتوں کو شامل کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -