پی آئی اے حج آپریشن کیلئے تیار ، 6 جون سے شروع ہو گا

پی آئی اے حج آپریشن کیلئے تیار ، 6 جون سے شروع ہو گا
پی آئی اے حج آپریشن کیلئے تیار ، 6 جون سے شروع ہو گا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) حج آپریشن کیلئے تیار ہے ، حج آپریشن  6 جون سے شروع کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پی آئی اے کی پہلی حج پرواز  329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے حجاز مقدس  کیلئے روانہ ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حج آپریشن کیلئے پروازیں  6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہو ں گی ۔

دوسری جانب  فریضہ حج کے دوران حاجیوں کی معاونت کرنے والے معاونین  حج کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ،  ڈائریکٹر  ڈاکٹر اختر عباسی کے مطابق معاونین حج کے دوران حجاج کو ہر ممکن طریقے مدد فراہم کی جائے گی ۔

ڈی جی حج ابرار مرزاکی ہدایت پر معاونین حجاج کی تربیت کاآغاز  کیا گیا ۔ دوران تربیت ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر عباس نے کہا کہ معاونین حجاج خندہ پیشانی سے حاجیوں کی خدمت کریں گے، حجاج کرام کیلئےاس فرض کی ادائیگی کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -