چین اور بھارت کے درمیان ایک اور سفارتی جنگ، دونوں نے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کی موجودگی ختم کردی

چین اور بھارت کے درمیان ایک اور سفارتی جنگ، دونوں نے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے ...
چین اور بھارت کے درمیان ایک اور سفارتی جنگ، دونوں نے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کی موجودگی ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور چین نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کی موجودگی بالکل ختم کردی۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے تقریباً تمام صحافیوں کو نکال دیا۔

 امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ملک میں موجود چین کے آخری دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع مستردکردی ہے، دونوں چینی صحافیوں کا تعلق چین کے سرکاری میڈیا سے ہے۔ادھر چین نے بھی بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں سرحدی جھڑپ کے بعد سے بھارت اور چین کے تعلقات مسلسل کشیدہ ہیں، چین نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔