ڈی آئی جی آپریشنز کا منشیات فروشوں‘نشے کے عادی افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

ڈی آئی جی آپریشنز کا منشیات فروشوں‘نشے کے عادی افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس شہر بھر میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کافیصلہ، ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ نشے کے انجکشن کااستعمال کرنیوالے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے متاثرہ علاقوں میں اضافی فورس مہیا کی جائیگی جبکہ منشیات کے عادی افراد کو نارمل زندگی میں لانے کیلئے28 دن تک آئسولیٹڈکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی معاونت حاصل کی جائے گی، اورنشے کے عادی افراد کو ہسپتالوں فاونٹین ہاوسزودیگر فلاحی سنٹرز میں منتقل کیا جائیگا، اس حوالے سے پولیس افسران ہسپتالوں کی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رابطہ میں رہیں،معاشرہ کیلئے خطرناک افراد کو علاج معالجہ کیلئے مجسٹریٹ کے حکم سے مینٹل ہیلتھ سنٹرز داخل کروایا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -