مقدمات کا سامنا کرنیوالی کانسٹیبلری کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم 

  مقدمات کا سامنا کرنیوالی کانسٹیبلری کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے والی کانسٹیبلری کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کردیا ایک ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار بسا اوقات دوران ڈیوٹی جھوٹے مقدمات اور قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، حکومتی لیڈرشپ، پالیسی اور افسران تبدیل ہونے پر بھی پولیس فورس کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے واقعات فورس میں بددلی کا باعث بنتے ہیں اس کے ازالے کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کیا گیا ہے لیگل ایڈ فنڈ پنجاب پولیس کے ویلفیئر پراجیکٹس کی آمدنی سے قائم کیا گیا  پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی اضلاع سے بھجوائے گئے تمام کیسز کا جائزہ لے کر امدادی رقوم بارے فیصلہ کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈرشپ اور کانسٹیبلری مل کر فورس کے خلاف درج جھوٹے استغاثوں اور درخواستوں کا مقابلہ کرے گی، آئندہ کسی پولیس افسر یا اہلکار کو مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے اپنی بیوی یا بیٹی کا زیور نہیں بیچنا پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -