مہنگا ئی نے عوام سے جینے کی خواہش چھین لی،مولانا قاری اعظم حسین

 مہنگا ئی نے عوام سے جینے کی خواہش چھین لی،مولانا قاری اعظم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما اسلام (س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہاہے کہ مہنگا ئی نے عوام سے جینے کی خواہش چھین لی ہے۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی و دیگر رہنماؤں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔
، آج پاکستان میں بجلی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں سے پریشان ہیں۔ ار باب اختیار عوام کی حالت پررحم کر یں اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر یں۔