وزٹ ویزہ پر جانیوالے حج آرگنائزر کو لاہور ایئر پورٹ پر روک دیا گیا

وزٹ ویزہ پر جانیوالے حج آرگنائزر کو لاہور ایئر پورٹ پر روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر کو ملنے والے ملٹی پل ویزے گلے پڑ گئے، پنجاب کے سینئر ترین حج آرگنائزر اور سابق چیئرمین کو لاہور ایئر پورٹ پر جہاز پر سوار ہونے سے ہی روک دیا گیا۔ بتایا گیاکہ وزٹ ویزہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حالانکہ دو دن پہلے جاری ہونے والے90روز کے ملٹی پل ویزے میں باقاعدہ لکھا ہوا ہے کہ اس پر حج نہیں ہو سکتا۔ حج آرگنائزر حج کے معاہدوں کے لئے سعودیہ جا رہے ہیں۔ بڑی تعداد جا چکی ہے، درجنوں نے ابھی جانا ہے۔29مئی کو ایف آئی اے کی طرف سے کنفرم ٹکٹ اور ویزے کے باوجود سوار نہ ہونے دینے پر حج آرگنائزر کی اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیسے اور کب جا سکیں گے، ایگریمنٹ کیسے ہوں گے، نیا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ہوپ کے چیئرمین کو فوری سعودی قونصلیٹ اور سعودی حکام سے بات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیئرمین ہوپ نے حج آرگنائزر کو جہاز سے اتارنے کے مسئلہ کو سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فورم پر بات کروں گا،حج آرگنائزر حج کرنے نہیں تیاریوں کے لئے جا رہے ہیں۔ ان کا جانا ضروری ہے ورنہ حاجی نہیں جا سکیں گے۔وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر مذہبی امور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔