موجودہ سیاسی صورتحال، زرداری کے لاہورمیں ڈیرے، اہم ملاقاتیں متوقع
لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین سمیت تحریک انصاف سے الگ ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے بھی جلد ملاقات کا امکان۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بجٹ میں عام آدمی خصوصاً سرکاری ملازمین کو ایک بڑا ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں تاکہ مہنگائی کی ابتر صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا جاسکے اس حوالے سے آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف، (ق) لیگ کے سرپراہ چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کرکے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔ آصف زرداری حال ہی میں تحریک انصاف سے الگ ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے اور عام انتخابات سے متعلق مختلف امور پر سینئر رہنماؤں سے مشاورت کرینگے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے بجٹ میں عام آدمی خصوصاً سرکاری ملازمین کو ایک بڑا ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں اس حوالے سے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر حکمت علی سے آگا کریں گے۔علاوہازیں آج شام 8بجے مخدوم ہاؤس 101 بی ماڈل ٹاون لاہور میں ایک تقریب زیر صدارت مخدوم سید احمد محمود منعقد ہوگی، جس میں بطور مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین صدر و سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضاء گیلانی سمیت پی پی پی سینٹرل پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین سئینیر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر پارٹی عہدیداران شریک ہونگے،تقریب میں سینٹرل و جنوبی پنجاب سے مختلف سیاسی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا باقائدہ اعلان کرینگی،اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری، صوبائی صدور کے ہمراہ میڈیا سے ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کرینگے۔