ٹکراؤ نہیں چاہتے، عدلیہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی: خواجہ آصف

ٹکراؤ نہیں چاہتے، عدلیہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 پاس کرلیا،قومی اسمبلی کے قواعد میں ترمیم کرکے نماز کے لیے وقفہ لازم کردیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہ ہو۔عدلیہ ہمیں ڈ کٹیٹ نہیں کرسکتی ہے۔پاکستان میں ایسے چیف جسٹس موجود ہیں جن کے اولادیں کل ان کا نام نہیں بتائیں گی  عدلیہ ہمارے اختیارات میں مداخلت کرے گی تو ہم بھی ان کے دائرہ اختیار میں مداخلت کریں گے۔قومی اسمبلی کااجلاس آج  بروز بدھ دن 1بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔۔جیمراقبال نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی بل2023پیش کیاجس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھیج دیاگیا۔قومی اسمبلی میں جیمراقبال نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023پیش کیاجس کو متفقہ طو رپر منظور کرلیاگیا۔صلاح الدین ایوبی نے قومی اسمبلی میں کارروائی اورطریقہ کار کے قواعد2007کے قاعدہ 293 میں ترمیم پیش کی جوکہ اسمبلی کے کارروائی کے دوران وقفہ نمازکرنے کے حوالے سے تھی جس کومتفقہ طور پرمنظور کرلیاگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق قدم اٹھائیں تو اس کو بھی مسترد کردیا جاتا ہے۔ حکومت نے آڈیو لیکس پر کمیشن بنایا اس میں سینئر سپریم کورٹ کے جج اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کوممبر بنایا۔ اس کمیشن کو معطل کردیا گیا چیف جسٹس سے امید تھی کہ اپنی ذات کو اس سے دور رکھیں گی تاکہ انصاف ہوسکے۔ آج برطانیہ میں بیٹھ کر فون ہیک کرسکتے ہیں اس کے لیے کسی ڈیوائس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ہیکرز نے معلومات چرائی ہیں یہ معاملہ پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے۔ثاقب نثار کے بیٹے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دے دی ہے۔ان کے بیٹے نے کڑوروں کے سودے کررہے تھے۔ٹکٹ کا سودا کررہے تھے جس کے الیکشن بھی نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کاکیس ملک ریاض کا کیس آیا تو وہ اس کیس سے الگ ہوگئے۔ موجودہ چیف جسٹس کو بھی الگ ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ میں بھی جمہویت ہونی چاہیے ون مین شو نہیں ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ کے ساتھ ٹکرا نہ ہو۔عدالیہ ہمیں ڈیکٹیٹ نہیں کرسکتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جس نے درخواست کی ہے وہ آڈیو لیک میں ملوث ہے۔ سیاستدانوں نے بڑی غلطیاں کی ہیں۔ چیف جسٹس انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم چیف جسٹس کی عزت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ جو روایات بنائی جا رہے ہیں یہ قابل شرم ہیں۔ پاکستان میں ایسے چیف جسٹس موجود ہیں جن کے اولادیں کل ان کا نام نہیں بتائیں گیں عدالیہ ہمارے اختیارات میں مداخلت کریں گی تو ہم بھی ان کے دائرہ اختیار میں مداخلت کریں گے۔  قومی اسمبلی کااجلاس آج  بروز بدھ دن 1بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی اور  دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار  صدر مملکت عارف علوی کو  قرار  دے دیا۔ایک نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی حملے اور قومی عمارات اور دفاعی تنصیبات پر حملے کی ابتدا عارف علوی نے کی، سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی بھی عارف علوی نے کی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر  ملکی قانون نے  ان سے حساب نہ لیا تو وہ اس جہاں میں نہ سہی اگلے جہاں میں حساب دیں گے، میرا موقف تاریخ کے واقعات کی بنیاد پر ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعا کوئی کردار  نہیں تھا، عمران خان کو فوج یا رینجرز  نے گرفتار نہیں کیا، رینجرز  نے عمران خان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں اور  اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح  پیش کر رہے ہیں، عمران خان لوگوں کو اکسانے  اور  منظم حملوں کے جواز کا بہانہ تلاش کر  رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر  پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث شروع نہیں ہوئی، تحریک انصاف پرپابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ  بھی کرلیا جائیگا۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -