سانحہ 9مئی، میاں اسلم کے گرد گھیرا تنگ، جمشید چیمہ اہلیہ سمیت شامل تفتیش

    سانحہ 9مئی، میاں اسلم کے گرد گھیرا تنگ، جمشید چیمہ اہلیہ سمیت شامل تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(کر ائم رپو رٹر)نو مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمہ میں نامزد رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا۔ زرائع کے مطابق پولیس نے سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی میاں اکرم اقبال کو حراست میں لے لیا میاں اکرم اقبال کو سمن آباد سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اکرم اقبال کو گھر میں کیمرے لگوانے کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں حکام کا مزید کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نو مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوئے، مسرت جمشید چیمہ اور جمشیدہ اقبال چیمہ کے خلاف 9 مئی کو جلاوگھیراواور توڑ پھوڑ کے الزام میں پانچ مقدمات درج ہیں۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔مزید بر آں پاکستان تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس سلسلے میں فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ارکان اسمبلی پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں، وہیں دوسری جانب سابق حکمراں جماعت کی سینئر قیادت کی گرفتاریوں کے بعد اگلے مرحلے میں مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔گرفتاریوں کے دوسرے مرحلے میں  الیکشن جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متوقع گرفتار ہونے والے رہنماؤں میں عرفان نیازی، ثنااللہ مستی خیل، محسن لغاری ،چوہدری بلال احمد ورک،صاحبزادہ محبوب سلطان، صاحبزادہ نذیر سلطان،عون عباس، فرخ حبیب، احمد چٹھہ،زرتاج گل،ابراہیم خان،شبیر گجر،اعجازالحق، افضل ساہی،عمر اسلم، اسد معظم،سبطین خان،یاسر ہمایوں،مجید نیازی، زبیر نیازی و دیگر شامل ہیں۔مزید جن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ان میں ولید اقبال،حامد خان،احسان اللہ ٹوانہ،وقاص اکرم کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں رفیق لغاری،طاہر صادق،سردارطالب نکئی، آصف نکئی، نثار جٹ،ریاض فتیانہ،اسامہ غیاث میلہ، عامر سلطان،ملک احمد یار نوریز شکور،نصراللہ درشک،رئیس محبوب، میاں غوث،امجد جوئیہ،صمصام بخاری،  میاں اختر حیات اور اختر کانجو کانام بھی شامل ہے۔ان کے علاوہ تہمینہ دستی،معظم جتوئی، شبیر قریشی،ممتاز مانیکا،ظہور قریشی،حماد اظہر،ظہر عباس کھوکھر،اعجاز ڈیال،بلال اعجاز کی گرفتاری کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ منشا سندھو،چوہدری نذیر،رضا ہراج،احمد یار ہراج کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاریوں  کے بعد مختلف مقامات پر نظر بند ہیں۔
گھیر ا تنگ

مزید :

صفحہ اول -