آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پرایسوسی ایٹ ممبرز کو تحفظات 

آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پرایسوسی ایٹ ممبرز کو تحفظات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دبئی (نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فنانشل ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممبرز نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے فنانشل ماڈل سے کرکٹ کی گروتھ رک جائے گی۔ممبرز نے کہا کہ نیا فنانشل ماڈل ایسوسی ایٹ ممبرز کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے آئی سی سی نے جلدی میں فنانشل ماڈل پیش کیا ہے جس کے مستقبل میں کرکٹ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس لئے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں اس حوالے سے آئی سی سی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔سمودا دامودر نے اس حوالے سے کہا کہ اس ماڈل کو منظورکیا جاتاہے توبطور ایسوسی ایٹ ممبر یہ بڑا مایوس کن ہوگا۔