سندھ میں اسکول وینز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ 

سندھ میں اسکول وینز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے اسکول وینز، کوسٹرز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ حکومت نے گاڑیوں سے سی این جی کٹس ہٹانے اور غیر قانونی بس اسٹینڈ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ اسکول وینز،کوسٹرز سے فوری سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کیا جائے۔شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کر کے مقدمات درج کئے جائیں۔شرجیل میمن نے ہدایت دی کہ غیر قانونی بس اسٹینڈ  کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ کمشنرز، ڈی سیز کو خطوط لکھے جائیں۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں غیر قانونی بس اسٹینڈز چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے بس اسٹینڈز  پر غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں، قبضے ختم کرانے کے لئے متعلقہ حکام سے مدد لی جائے۔