بلدیاتی الیکشن، الیکٹوریل گروپ کی تشکیل، اندراج کےلئے شیڈول فائنل

 بلدیاتی الیکشن، الیکٹوریل گروپ کی تشکیل، اندراج کےلئے شیڈول فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عدنان ظفر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل گروپ کی تشکیل اور اندراج کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر سے جار(بقیہ نمبر43صفحہ6پر )

ی کردہ پریس ریلیز میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند افراد الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق الیکٹورل گروپ تشکیل دے کر اس کا اندراج کروائیں ۔شیڈول کے مطابق 2 جون کو انتظامی انتظامات بشمول متعلقہ فارم کے پرنٹنگ، مجاز افسران کی تربیت اور سرگرمی کی وسیع تشہیر کو ترتیب دیا جائے گا۔ 5 جون کو انتخابی گروپ کی درخواستیں جمع کروانے کے لئے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔6 تا 12 جون انتخابی گروپ کے سربراہ یا نمائندہ کی طرف سے درخواست فارم نمبر-1 جمع کرائے جاسکیں گے .نا مکمل معلومات کے فارم نمبر-1 کی بنا پر ہر متعلقہ انتخابی گروپ کی درخواستیں واپس لینے کی آخری تاریخ 19 جون، انتخابی گروپ کے سربراہ یا نمائندہ کی طرف سے چھان بین کے لیے دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جون ، انتخابی گروپ کے اندراج ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ فارم نمبر-111 شائع کرنے کی تاریخ 27 جون تا 23 جولائی، مقررکردہ افسر کی طرف سے الیکٹورل گروپ کے اندراج پر اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف 4 جولائی سے 10 جولائی تک پٹیشن دائر کرنے اور الیکشن کمیشن یا اس کے مقرر کردہ افسر کی طرف سے اپیلوں کے لئے آخری تاریخ 17 جولائی مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اپنے الیکٹورل گروپ تشکیل دیں اور ان کا اندراج کروائیں۔