(ن) لیگ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا،ملک عبدالمتین

 (ن) لیگ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا،ملک عبدالمتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 64 ملک عبدالمتین اعوان سابق چیئرمین یونین کونسل 5  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا،اب انشاء اللہ معاشی طاقت بھی بنائیں گے۔کسی شرپسند اور دہشت گرد سے مذاکرات نہیں بلکہ مرمت کی جاتی ہے‘نو مئی کو ہونیوالی شرپسندی کی وجہ سے پورے پاکستانیوں کے سرشرم سے جھک گئے۔ ایسی شرپسند جماعت کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور دفاعی قیادت کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست کی رٹ جبکہ ریاسی اداروں کی آئینی حیثیت پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جس رفتار سے اقتدار میں لایا گیا تھا اب اسی رفتار سے ان کی بساط لپیٹی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف سے تحریک والے جو لائے گئے تھے اور انصاف والے دونوں اب الگ الگ ہو رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی کی جو ایک کروڑ بیس لاکھ میں ثاقب نثار نے کسی کو ٹکٹ لیکر دی تھی اب وہ ڈی ویلیو ہو گئی ہے‘دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں جس میں زندگی کھیل کود میں گزارنے والا کوئی بڈھا کسی اور کندھے پر چڑھ کر انقلاب لایا ہو‘انقلابی بننے کیلئے نظریہ ہوتا ہے۔ جس کی خاطر عظیم رہنماؤں نے زندگیاں جیلوں میں گزار دیں۔ ملک عبدالمتین نے مزید کہا کہ عمران کا نظریہ مکاری‘جھوٹ اور فریب تھا جس کو یہ حقیقی آزادی کا نام دیا گیا جس کا انقلاب شے کوئی تعلق نہیں عمران سیاست میں زہر گھول رہ اہے اس کے خطرناک نتائج ہونگے۔ اب حکومت کو نہ صرف معیشت ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے بلکہ معاشرے کو ذہنی پسماندگی سے بھی نکالنا ہے۔