سندھ ہائیکورٹ کا سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فوری تعمیر کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فوری تعمیر کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا، این ایچ اے کی جانب سے 30 جون تک کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔سندھ ہائیکورٹ سکھر کے ڈبل بینچ نے درخواست گزار ایڈوکیٹ خان محمد سولنگی کی جانب سے سکھرحیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام شروع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران این ایچ اے کے انجینئر اور دیگر افسران نے پش ہوکر عدالت کو بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت اور ڈونرز نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں لیکن زمین کی خریداری کے معاملے میں نوشہرو فیروز میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔جس پرعدالت نے محکمہ این ایچ اے کو فوری طورپر سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔محکمہ این ایچ اے کے انجینئر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 30 جون تک موٹروے کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا جس کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔