نشتر ہسپتال میںکلریکل سٹاف کا بحران،50سے زائد اسامیاں خالی

نشتر ہسپتال میںکلریکل سٹاف کا بحران،50سے زائد اسامیاں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں کلریکل سٹاف کی شدید قلت، پچاس سے زائد آسامیاں خالی، ایپکا نے وزیر اعلی(بقیہ نمبر47صفحہ6پر )
 پنجاب ، وزیر صحت پنجاب سے نئی بھرتیاں کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں اس وقت کلریکل سٹاف کی شدید کمی ہے جس کے باعث بیشتر انتظامی امور شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ایپکا نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال ملتان کے صدر رانا عامر علی سیکرٹری جنرل راشد ستار چئیر مین سجاد حسین اور سینیر نائب صدر رانا شاہد کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کلیریکل سٹاف کی پچاس سے زائد سیٹیں خالی ہیں جس کے باعث ہسپتال کے انتظامی امور شدید متاثر ہو چکے ہیں جبکہ نشتر ٹو کے آوٹ ڈور کو فعال کرنے کیلئے انتظامیہ نے نشتر اسپتال سے مزید چھ اہلکاروں کا تبادلہ نشتر ٹو میں کردیا جس پر کلیریکل کمیونٹی کو شدید تشویش ہے اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نشتر ہسپتال میں کلریکل سٹاف کی خالی سیٹوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں اور نشتر ٹو میں بھی نئی بھرتیاں کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے تاکہ انتظامی امور کو بہتر طور پر چلایا جا سکے بصورت دیگر ایپکا نشتر یونٹ احتجاج پر مجبور ہو گا[7:09 am, 30/05/2