جلال پور پیروالا،بداخلاقی مقدمہ ملزموں کو ریلیف دینے کا انکشاف
ملتان(وقائع نگار) ایس ایچ او سٹی جلال پور پیر والا سید محمد عباد اللہ شاہ نے پولیس کو تحریر دی کہ میں تھانہ صدر جلالپور پیروالا میں موجود ہوں کہ باموجودگی سرفراز 3484/HC،محرر تھانہ غلام نازک 3341/HC نے مثل مقدمہ نمبر 371/23 بجرم 375-Aت پ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
تھانہ صدر جلالپور نے مثل مقدمہ حسب طلبیدہ میرے پیش کی ہے ملاحظہ مثل مقدمہ مندرجہ بالا کرنے پر پایا گیا کہ مقدمہ مندرجہ عنوان بالا برخلاف 1۔محمد حسنین 2۔ محمد پسران محمد رمضان 3 محمد حسیب ولد حبیب الرحمن 4۔شہزاد ولد علی نواز 5۔ محمد ساجد ولد محمد ظفر اقوام بلوچ سکنائے بیٹ کیسر درج رجسٹر ہوا جس کی تفتیش محمد عمران رفیق TSIکے سپرد ہوئی جس نے دوران تفتیش مقدمہ ملزمان محمد حسنین اور محمد کو بعد از ریمانڈ حوالات جوڈیشل بھیجوایا گیا دوران تفتیش ملزم محمد ولد محمد رمضان سے موبائل فون جس سے وکٹم اظہر کی ویڈیو بنائی دانستہ طور پر برآمد نہ کیا عدم برآمدگی حوالات جوڈیشل بھیجوایا اور بمطابق مضمون FIRجرم292 ت پ ایزاد بھی نہ کیا ہے اور نہ ہی مضمون FIRکے مطابق جرم365 ت پ ایزاد کیا اور ملزمان محمد حسیب ولد حبیب الرحمن۔ شہزاد ولد علی نواز ۔ محمد ساجد ولد محمد ظفر اقوام بلوچ سکنائے بیٹ کیسر کی گرفتاری بھی التوا میں رکھ دی سابقہ ایس ایس و محمد نعیم الرحمن نے اس بابت تفتیشی افسر سے استفصار نہ کیا اور نہ ہی افسران بالا کے نوٹس میں تفتیش کے معاملات دیے گئے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا لہذا سب انسپکٹر محمد عمران رفیق اور سابق ایس ایچ او محمد نعیم الرحمن تھانہ صدر جلالپور نے مقدمہ مندرجہ عنوان بالا کی ناقص تفتیش کرکے اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے ثبوت جرم غائب کرکے ملزمان کو دوران تفتیش فائدہ دیا ۔ کر اور تفتیش کے معاملات افسران کے نوٹس میں نہ دے کر سر دست ارتکاب جرم 201/202ت پ 155Cپولیس آرڈر 2002 کا کیا ہے ۔جس پر مقامی پولیس تھانہ سٹی جلالپورپیروالا نے مقدمہ نمبر 488/23 درج کر کے کاروائی کا آغاذ کر دیا ۔