خانپور بگا شیرمیںچھاپہ،5من بدبودار گوشت برآمد
خان گڑھ (نمائندہ پاکستان) محکمہ لائیو سٹاک مظفرگڑھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم ڈاکٹر عدنان سعید ، مہر فہیم اور پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ خانپور شمالی کے ہمراہ خان پور بگا شیر میں ناغہ کے روز بیمار، لاغر جانور کا بدبودار 5 من گوشت برآمد کر کے ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مضر صحت گوشت کو فوری طور پر دریائے چناب میں ڈال(بقیہ نمبر52صفحہ6پر )
کر تلف کردیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد طارق کا کہنا تھا کہ لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ اس کی نشاندہی کرنے کے لیے عوام تعاون کریں تاکہ ان ناسوروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے اور عوام کی صحت کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کیا جا رہا ہے انہوں نے پیٹرولنگ پولیس خانپور شمالی کی اس مشترکہ کاروائی پر بہترین کارکردگی کو بھی سراہا۔