جرائم پیشہ افراد کا گھیراتنگ،کچہ میں 24ہزار ایکڑ اراضی کلیئر
ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان، راجن پور (بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر راجن پور کے دریائی کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے ابتک کی کاروائی میں پولیس نے کچہ کا 24 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ کلئیر کروا لیا ائی جی پنجاب کے احکامات پر کچہ آپریشن میں تیزی پولیس ایک ساتھ کئی محا(بقیہ نمبر55صفحہ6پر )
زوں پر سرگرم عمل ہے پولیس دستوں کی ٹارگیٹڈ آپریشن کے تحت رات کے تاریکی میں کچہ کے خطرناک علاقہ دل کشا کی جانب پیش قدمی کی گئی پولیس کی جانب سے کچہ دل کشا کے وسیع و پرخطر علاقہ کا مکمل گھیرا اور سخت ناکہ بندی کر کے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے پولیس کو ایلیٹ فورس، بکتر بند گاڑیوں سمیت پنجاب کانسٹیبلری کی معاونت حاصل ہے پولیس ترجمان کے مطابق کچہ دل کشا میں مختلف دریائی جزیروں سے دربدر ہونے والے پٹ ، عمرانی، دولانی اور لنڈ گینگ کے ڈاکو اس وقت پناہ لیے ہوئے ہیں دوسری جانب کچہ کپڑا میں شدید مزاحمت کے بعد پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل کرکے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیااور کچہ کپڑا میں لنڈ گینگ کے متعدد ٹھکانے اور خفیہ پناہ گاہیں تباہ کر کے نذر آتش کر دی ہیں اور کچہ کپڑا کے کلئیر کرائے گئے علاقہ میں سرچ آپریشن اور پولیس کا اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری ہے آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق راجن پور کے کچہ سے نو گو ایریاز کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے کچہ میں ڈاکوں کے منظم گروہ دربدر ہو گئے ہیں اور ڈاکو اب جان بچا کر جگہ جگہ چھپنے پر مجبور ہیں پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر کچہ سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کریں گے