کامونکے، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے

  کامونکے، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کامونکے (نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) ڈکیتی و چور ی کی واردتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔گذشتہ رات تھانہ ایمن آباد کے خان پیارا کا عدیل اسلم اسلام آباد جانے کیلئے جی ٹی روڈ موڑ بس سٹاپ کے قریب کھڑا تھا کہ دو مسلح ڈاکو اْس سے پانچ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔نوشہرہ سانسی کا رضوان اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور سے کار میں واپس آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب کار سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے اْنکی گاڑی روک لی اوراسلحہ کے زور پر رضوان وغیرہ سے مجموعی طور پر دس لاکھ چالیس ہزاروپے نقدی چھین کر لے گئے۔گوجرانوالہ کا گوہر صدیق موٹر سائیکل پر دوست سجاول کے ہمراہ لاہور سے واپس آرہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ جی ٹی روڈ گھنیاں کے قریب دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر اْن سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔جبکہ سادھوکی کے بلال سے دو ڈاکو جی ٹی روڈ انڈر پاس میں موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔اسکے علاوہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ کوٹلی مہاراں کے ریاست کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہرسے چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔