یہ آڈیوز کون ریکارڈ کرتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے سوال اٹھا دیا

یہ آڈیوز کون ریکارڈ کرتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے سوال اٹھا ...
یہ آڈیوز کون ریکارڈ کرتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت سے لیک ہونے والی آڈیوز ریکارڈ کرنے والوں سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

 نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے درخواست دائر کی تھی جس میں مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو چیلنج کیا تھا۔ نجم ثاقب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دو مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی، سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور آپریشنز معطل کیئے جائیں۔

عدالت نے آج سماعت کی تو وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 19 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید :

قومی -